گلاسگو، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ارجنٹینا 2011کے بعد پہلی بار ڈیوس کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گیا جب جوآن مارٹن ڈیل پوترو اور گوئیڈو پیلا نے سیمی فائنل میں گزشتہ چمپئن برطانیہ کے خلاف اپنے ایک مقابلے جیت کر ٹیم کو 2-0کی سبقت دلا دی۔ڈیل پوترو نے اینڈی مرے کو پانچ گھنٹے اور سات منٹ میں 6-4، 5-7، 6-7، 6-3، 6-4سے شکست دے کر ڈیوس کپ میں ان کی مسلسل 14جیت کی مہم کو روکا اور ساتھ ہی گزشتہ ماہ اولمپک فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا ۔ایک اور واحد میچ میں پیلا نے کائل ایڈمنڈ کو 6-7، 6-4، 6-3، 6-2 سے شکست دی۔